icon
icon(1)
icon
icon
logoDiary - زندگی کوئی چانس
* Diaries | Admin | زندگی کوئی چانس
Avatar Writer: * Admin icon ( September 09, 2021 - Thursday, 05:43 PM )
Views: 8
Share with social network:
Repost forum topics زندگی کوئی چانس
زندگی کوئی چانس نہیں ہے جو آپ کو اتفاق سے مل گیا، یہ چاہت ہے، جسے تخلیق کیا گیا۔ آپ رب کی چاہت ہیں۔ اس کی چاہت کو پہچانیں کہ اس نے آپ کو کیوں پید اکیا۔ آپ کے حق میں ”تخلیق نہ کیے جانے“کا فیصلہ بھی آسکتا تھا۔ اگر آپ کے حق میں تخلیق کیے جانے کا فیصلہ آیا ہے تو یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔ اللہ کے اس فیصلے کو پہچانیں۔ اپنی زندگی کو ناا میدی، مایوسی کے ہاتھوں برباد نہ کریں۔ خود کو بدلنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ نے ایک لمحے کی مردہ دلی کو زندہ دلی میں بدل دیا تو فتح ہے۔ مایوسی ایک جنگ ہے، اور جیت آپ کی ہونی چاہیے، مایوسی کی نہیں۔ زندگی بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی،یہ ماضی اور حال بھی نہیں ہوتی، یہ”کن“ ہے اور ”فیکون“ کی صورت میں ہم میں دھڑک رہی ہے۔زندگی میں کوئی کام کریں یا نہ کریں لیکن زندگی کو بے کار اور فضول سمجھنے کا کام کبھی نہ کریں۔خوشی کو کسی بھی چیز سے منسلک نہ کریں۔ خوشی کو اندر سے محسوس کریں۔ خوشی پیسے میں، کامیابی میں نہیں ملے گی، ورنہ دولت مند لوگ سب سے زیادہ خوش باش ہوتے ہیں۔ زندگی میں مشکلوں کو موت سے تعبیر نہ کریں۔ورنہ تکلیف میں مبتلا بچے کبھی نہ مسکراتے۔ دکھ اور تکلیف کو ”مایوسی“کی دوا نہ دیں۔ بلکہ اسے اللہ کے قرب کی نشانی سمجھیں۔جب بچہ صحت مند ہوتا ہے تو وہ کھیلتا کودتاہے، جب بیمار ہوتاہے تو وہ صرف ماں کی قربت چاہتاہے۔زندہ رہنے کے لیے کوئی ”اچھا“دن نہیں ہوتا۔ زندہ رہنا کے لیے ہر دن کو اچھا بناناپڑتاہے۔اپنے دنوں کو پر امید بنائیں، مسکرائیں کہ رونے کے لیے کوئی دن نہیں بنا۔
« back (34 to 34)
Have shared: (0)
* (0) *
Comments: (1)
* Diaries | Admin | زندگی کوئی چانس
* Home
© www.pak4m.com - 2024.
Online: 0 & 5 | Mobile version
About Us | Contact Us | Privacy Policy | Terms & Conditions
PGen: 0.017 Sec
© Pak4m.Com