Sat 23 October 2021 . 17:23:19
PKDiary - رات کے اڑھائی
* Diaries | MONSTER | رات کے اڑھائی
Avatar Writer: * MONSTER * ( 11 Oct 2021 - 21:04)
Views: 1
آخر کر کیا رہا ہے۔ ضرور بیچارہ مصیبت میں ہوگا، یا راستہ بھٹک کر یہاں آگیا ہوگا مجھے اس کی مدد کرنی چاہیے، یہ سوچ کر میں اس بچے کی طرف چل دیا۔ "بیٹا اس وقت یہاں پر اکیلے بیٹھ کر کیا کر رہے ہو، کیا میں آپ کی کچھ مدد کر سکتا ہوں"۔ میں نے اس بچے سے پوچھا۔ اس بچے نے جیسے ہی پیچھے مڑ کر مجھے دیکھا تو میں ایک جھٹکے کے ساتھ نیند سے اٹھ بیٹھا۔ سردیوں کے اندر بھی میں مکمل طور پر پسینے میں بھیگا ہوا تھا، لمبے لمبے سانس لیتے ہوئے میں نے چہرے سے پسینہ صاف کرتے ہوئے بیڈ کے قریب پڑے میز پر سے پانی کا گلاس اٹھایا اور غٹا غٹ پی گیا۔ لیمپ کی روشنی میں گھڑی پر وقت دیکھا تو ساڑھے تین بج رہے تھے۔۔۔۔ آخر ہمیشہ مجھے ہی کیوں ایسے عجیب ڈراؤنے قسم کے خواب آتے ہیں۔ میں نے دل میں سوچا اور پھر وہ خواب دوبارہ میرے ذہن میں چلنا شروع ہو گیا۔ اس بچے نے جب پیچھے مڑ کر میری طرف دیکھا تو اس کا منہ خون سے بھرا ہوا تھا اور اس کے ہاتھ میں وہی کالی بلی تھے جسے وہ آدھا کھا چکا تھا۔
(1 to 3) Next page »
Have shared: (0)
* (0) *
Share with social network:
Comments: (0)
No messages
* Diaries | MONSTER | رات کے اڑھائی
* Home
© pak4m.com - 2021
Online: 1 & 10 | Computer version
PGen: 0.012 sec
© Pak4m.Com